3 نومبر، 2017، 12:52 PM

بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش شرمناک ہے

بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش شرمناک ہے

بیروت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عالمی علماء یونین سے خطاب میں بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عالمی علماء یونین سے خطاب میں بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیںاور مسئلہ فلسطین کے حل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ عالمی علماء یونین کا اجلاس اس بات کا مظءر ہے کہ فلسطین کا راہ حل سازشی مذاکرات کے ذریعہ نہیں بلکہ استقامت ، پائداری ، ثابت قدمی اور جہاد کے ذریعہ ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مطابق مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ پر مسلمانوں کی توجہ مبذول ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ بیروت میں عالمی علماء یونین کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کو پیش کیا گیا اس اجلاس میں 80 ممالک کے 700 علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔

News ID 1876398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha